• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت کے کارکنوں کو قیادت کے بیانئے سے اتفاق ہے‘ انجینئر عثمان

کوئٹہ (پ ر) جمعیت علما اسلام کے رہنما رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی عثمان بادینی نے مولانا فضل الرحمٰن کو مرکزی صدر اور مولانا غفور حیدری کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دوبارہ انتخاب باعث مسرت ہے،تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمٰن اور مولانا عبدالغفور حیدری کا انتخاب کارکنوں کی امنگوں کے عین مطابق ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور مولانا عبد الغفور حیدری کے بلا مقابلہ انتخاب سے ثابت ہوا کہ کارکنوں کو اپنی مرکزی قیادت کے بیانئے سے اتفاق ہے ۔
کوئٹہ سے مزید