• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بھر میں 1122 کو فعال کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے ، ڈاکٹر نوراللہ

کوئٹہ(پ ر ) ڈائریکٹر جنرل 1122مرک بلوچستان ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت 1122مرک کو مزید فعال اور منظم کرنے کیلئے تمام کوششوں کو بروئے کار لارہے ہیں ،سڑکوں پر حادثات کے پیش نظرفوری طور پر رسپانس 1122 کا مشن ہے، اسٹاف ایمانداری کے ساتھ کام کریں گے، اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔کوتاہی و غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی‘ یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر رکھنی 1122 سنٹر کا افتتاح اور فعال کرنے کیلئے تفصیلی دورے کے موقع پر بات چیت میں کہی‘ ا س موقع پر میختر 1122 سنٹر کا اچانک دورہ کیا جہاں پر تمام سٹاف و عملہ موجود ہونے پر ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں داددی ‘ ڈاکٹر نوراللہ موسی خیل نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق فعال رکھنا ہوگا کیونکہ 1122مرک کو بلوچستان بھر میں فعال کرنا وزیراعلیٰ بلوچستان اور موجود ہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں تاکہ موقع پر عوام کو ریلیف مل سکے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر بلوچستان کا دورہ کرکے سنٹروں کو فعال کرنے کیلئے کردار ا ادا کرونگا ۔ میرا وژن ایمانداری ہے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔
کوئٹہ سے مزید