• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے نوجوان غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیکرملک کا نام روشن کریں،پاکستان ایم ایم فیڈریشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایم ایم فیڈریشن کے سیکرٹری مبارک علی شان اور اسامہ محبوب اعوان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوان غیرنصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیکر ملک او ر اپنا نام روشن کریں،نیشنل فائٹنگ سیزن 4 بلوچستان ٹرائلز مین ایونٹ لاہور میں ہوگا جس کے ونر کو 5 لاکھ ، رنر اپ کو 3 لاکھ اور تیسرئے نمبر پرآنے والے کو ڈیڑھ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایم ایم فیڈریشن کی کارکردگی قابل تعریف ہے جو کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے تاکہ کھیل کے میدان آباد اور اسپتال ویران ہوں اور نوجوان منشیات کی لعنت سے چھٹکارا پاسکیں ، بلوچستان کے کھلاڑی ایونٹ حصہ لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نجی سطح پر چھوٹے چھوٹے کلبوں نے بڑے بڑے نام پیدا کئے ہیں ، شاہ زیب رند بھی چھوٹی سطح سے کھیلوں میں حصہ لیکر بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں ۔ بلوچستان کے کھلاڑیوں کے لئے موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محنت کرکے ملک اور بلوچستان کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوان غیرنصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیکر ملک او ر اپنا نام روشن کریں۔
کوئٹہ سے مزید