• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

QDA عوام کو سستی ہاؤسنگ اسکیموں کی فراہمی کیلئے کوشاں ،ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول

کوئٹہ (پ ر)کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول ذین کاسی نے کہا ہے کہ کیو ڈی اے عوام کو سستی ہاؤسنگ اسکیمات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، کیو ڈی اے کی تمام اسکیمات میں تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیو ڈی اے کی اراضیات پر ہاؤسنگ اسکیمات اور دیگر رہائشی پلاٹوں کے دورے کے موقع پر بات چیت میں کیا۔ اس موقع پر کیو ڈی اے کے سروئیر و ڈرائنگ آفیسر سید قیوم شاہ، اسسٹنٹ ٹاؤن پلانر بجار خان اور دیگر ان کےہمراہ تھے، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول نے اس موقع پر ماتحت عملے کو ہدایت کی کہ کیو ڈی اے کے دستیاب پلاٹس کے حوالے سے تمام معلومات یکجا کرکے عوام کو سستی ہاؤسنگ اسکیمات اور مکانات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کیو ڈی اے کوئٹہ اور نواحی علاقوں کو خوبصورت بنانے اور عوام کو سیر وتفریح کے مقامات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔جس میں عوام کا تعاون ضروری ہے۔اس موقع پر انہیں مختلف تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ زین کاسی نے عوام کی مختلف شکایات کے ازالے کی بھی ہدایت کی۔
کوئٹہ سے مزید