• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانتوں کی صفائی میں غلطیاں صحت کیلئے خطرناک ہوسکتی ہیں، ڈاکٹر زعیم جعفری

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) دانتوں کے ماہرین ڈاکٹرز نے لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانت صاف کرتے ہوئے بعض روز مرہ کی غلطیاں صحت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں برطانوی اورل کیئر کمپنی اورڈو میں دانتوں کے ماہرڈاکٹر زعیم جعفری کے مطابق ہمارے دانتوں کے معمول کے دوران ہونے والی چھ سب سے عام غلطیاں روزمردہ کا معمول ہو سکتی ہیں جن میں شاور میں ٹوتھ برش کا استعمال اور غلط طریقے سے دانتوں کی صفائی کرنا سرفہرست ہے اگرچہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ہم صحت مند عادات پر عمل کر رہے ہیں جیسے کہ برش کرتے وقت سفید کرنے والی مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں غلط اور زیادہ پیچیدہ طرز عمل ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے جو بالآخر دانتوں کی خرابی اور مسوڑھوں کے گرنے کا باعث بنتا ہے آپ جس طرح سے دانت صاف کرتے ہیں وہ انتہائی اہم ہے اور اگر صحیح طریقے سے نہ کیا جائے تو نقصان پہنچا سکتا ہے بہت زیادہ برش کرنے سے نہ صرف آپ اپنے مسوڑھوں اور دانتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں بلکہ اگر آپ صحیح طریقے سے برش نہیں کر رہے ہیں تو یہ تختی کی تعمیر کا باعث بن سکتا ہے جس سے دانتوں کی رنگت خراب ہو سکتی ہے دانت خراب ہو سکتے ہیں اور شدید صورتوں میں دانتوں کا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

یورپ سے سے مزید