لوٹن (نمائندہ جنگ) برطانیہ کے نجی دورے پر آئے ہوئے سیکریٹری (ر) قانون ملک محمد اکرم نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو درپیش چیلنجوں سے عہدہ برآ ہونے کے لیے ملک کی جملہ لیڈر شپ ملک کے مفادات کو ترجیح طور پر سامنے رکھے۔ وہ لوٹن میں لوٹن کی ممتاز شخصیات پیر سید اعجاز محی الدین قادری اورچوہدری جہانگیر احمد سے گفتگو کر رہے تھے۔ قبل ازیں ان سے چوہدری اقبال اور سید حسین شہید سرور نے بھی ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔