• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی صدارتی الیکشن میں نائب صدر کے عہدے کیلئے حکمراں اور اپوزیشن جماعت کے امیدواروں کے درمیان مباحثہ براہ راست ٹی وی نیوز چینل پر نشر ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت ڈیموکریٹ کے امیدوار برائے نائب صدر ٹِم والز اور اپوزیشن جماعت ریپبلکن کے امیدوار جے ڈی وینس کے درمیان مباحثہ کل یکم اکتوبر کو ہوگا۔ نیویارک میں ہونے والا یہ مباحثہ 90منٹ پر محیط ہوگا جسے سی بی ایس نیوز چینل پر رات 9بجے براہ راست دکھایا جائے گا۔ نائب صدر کے امیدواروں کے درمیان مباحثے کی میزبان سی بی ایس ’’ایوننگ نیوز‘‘ کی اینکر نورہ او ڈونل اور “فیس دی نیشن” کی ماڈریٹر مارگریٹ برینن کریں گی۔ اس مباحثے کا کوئی سامعین نہیں ہوگا۔ اسٹیج پر کسی قسم کے پروپس یا پہلے سے لکھے ہوئے نوٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیوز چینل کے پاس امیدواروں کے مائیکروفون کو بند کرنے کا حق ہوگا۔ خیال رہے کہ ڈیموکریٹ کے امیدوار 60 ٹم والز اس وقت مینیسوٹا کے گورنر بھی ہیں جب کہ ریپبلکن کے امیدوار 40سالہ جے ڈی وینس سینیٹر ہیں۔ صدارتی مباحثے میں کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت لی تھی اور کئی عوامی سروں میں ان کی برتری ظاہر کرتی ہے۔ امریکا میں صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے۔
یورپ سے سے مزید