• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان پر اسرائیلی جارحیت دہشت گردی ہے، رہنما اے ڈبلیو پی

لیڈز( پ ر) عوامی ورکرز پارٹی برطانیہ و پاکستان لبنان میں اسرائیلی جارحیت میں اضافے کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس صہیونی سامراجی جنگ کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ حیران کن شہری ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور اس تشدد کے خاتمے کے لیے فوری عالمی اقدام کا مطالبہ کرتا ہے۔ ہم لبنان کے عوام اور لبنان کی کمیونسٹ پارٹی سمیت تمام سامراج مخالف قوتوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عوامی ورکرز پارٹی برطانیہ اور پاکستان کے رہنما صدر اختر حسین ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بخشل تھلہو نے مشترکہ بیان میں غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ 7اکتوبر سے غزہ میں 43,000سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 5,000سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں اور لبنان میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ اسرائیلی حملوں میں، جن میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ سمیت درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں جن میں سے اکثر خواتین اور بچے ہیں۔ ان فضائی حملوں نے ہزاروں لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے، خاص طور پر بیروت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب پورے شہر کے مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوسز نے جنوبی لبنان کو نشانہ بنایا جس میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈروں کو ہلاک کر دیا گیا۔ لبنان میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد اب 720 سے تجاوز کر گئی ہے، انہوں نے کہا کی عوامی ورکرز پارٹی سمجھتی ہے کہ دہشت گردی کی یہ کارروائیاں لبنانی عوام کو خوفزدہ کرنے اور اسرائیل کے سامراجی ایجنڈے کی تعمیل پر مجبور کرنے کے لیے کی گئی ہیں، جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔ اس جارحیت کا مقصد مشرق وسطیٰ پر کنٹرول سخت کرنا، تیل کے وسائل پر قبضہ کرنا، تجارتی راستوں کو غیر محفوظ بنانا اور خطے میں اسرائیل کا فوجی تسلط برقرار رکھنا ہے۔ہم دنیا بھر کی تمام ترقی پسند، جمہوری اور سامراج مخالف قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لبنان اور فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہوں۔ ہم بین الاقوامی اداروں اور پارلیمانوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کی مذمت کریں اور لبنانی اور فلسطینی عوام کے قبضے کے خلاف مزاحمت کے حق کی حمایت کریں۔
یورپ سے سے مزید