• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمبریا میں لڑکے کی فائرنگ میں ہلاکت پر گرفتار شخص ضمانت پر رہا

بری(نمائندہ جنگ)کمبریا پولیس نے تصدیق کی کہ ایک شخص جسے ایک8سالہ لڑکے کو فارم میں گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد گرفتار کرلیاگیا۔مقامی پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ایک بچے کے شدید زخمی ہونے کے اطلاع پر کبمریا کے علاقے وارکوپ کے دور دراز کے فارم میں ہنگامی خدمات کے ادارےکو بلایا گیا۔8سال کے لڑکے کو سر اور چہرے پر چوٹیں آنے کی وجہ سے ایئر ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا گیا۔حملہ کے شبہ میں جائے وقوعہ سے 60سال کی عمر کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔اسے پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا اور بعد میں اسے سنگین لاپرواہی کے قتل کے شبے میں رکھا گیا۔اتوار کی شام کو جاری کردہ ایک اپ ڈیٹ میں، پولیس نے کہا کہ اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے جبکہ جاسوسوں نے اپنی تحقیقات جاری رکھی ہیں۔ فورس کسی بھی گواہ کوآگے آنے کی تاکید جاری رکھے ہوئے ہے۔
یورپ سے سے مزید