• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضر حیات ڈار کی وفات پر لندن میں تعزیتی نشست کا انعقاد

لندن (نمائندہ جنگ) ڈپٹی وزیرعظم پاکستان اسحاق ڈار کے بھائی خضر حیات ڈار کی ناگہانی وفات پر لندن سمیت اسلام آباد میں تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا بچوں اور نوجوان حفظ قرآن نے تیس مرتبہ صورہیاسین اور قرآن شریف پڑھ کر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے اور لواحقین کے صبر و تحمل کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پرحضرت مولانا عبدالحمید نے کہا کہ اسلامی معاشرہ اخوت ،مودت ،باہمی تعاون اور اتفاق و اتحاد پر قائم ہے۔ اگر کوئی مسلمان فوت ہوتا ہے تو اس کے لیے دعائے مغفرت کرنا ،اس کے جنازے میں شریک ہونا اور لواحقین سے تعزیت کرنا شرعی طور پر مطلوب ہے۔ سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: جو مومن اپنے بھائی کو کسی مصیبت پر تسلی دیتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن عزت افزائی کا خلعت عطا فرمائے گا۔ حاجی نذیر اینڈ کمپنی کے برادران اور اسحاق ڈار و خضر حیات ڈار مرحوم کے بچپن کے دوست عزیز شیخ طارق شیخ توقیر اور شیخ تنویر نے کہا کہ پاکستان میں جہاں اسحاق ڈار نے ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے کام کیا ہے وہاں خضر حیات ڈار نے بھی محب وطن پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستان کی خوشحالی میں کردار دا کیا۔ خضر حیات ڈار ایک مخلص اور بے باک انسان تھے جن کی وفات پر دلی قلق اور افسوس ہوا ہے۔ دریں اثناء پاک میڈیا سنٹر کے سی ای او وقار ملک وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی مراکش میں پاکستان کے سفیر اور او پی ایف بورڈ کے ممبر افضال بھٹی او پی ایف بورڈ کے چیئرمین سید قمر رضا اور ممبر بورڈ کامران خان نے بھی ڈپٹی وزراعظم اسحاق ڈار سے ان کی بھائی کی وفات پر دلی تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
یورپ سے سے مزید