• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر واعظ عمر فاروق کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، حاجی قربان

لوٹن (شہزاد علی ) کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان نے بیان میں مقبوضہ کشمیر کی جماعت حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کشمیر کے حتمی حل کیلئے پاکستان سے بامعنی مذاکراتی عمل شروع کرے ، حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشمیر پر مذاکرات کے کسی بھی عمل میں کشمیریوں کی لیڈرشپ کو بھی شامل کریں تاکہ مسئلہ کشمیر کا دیرپا اور پائیدار حل تلاش کیا جاسکے،حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا کہ حریت کانفرنس کے رہنما کے بیان پر عمل کیا جائے ۔
یورپ سے سے مزید