• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کا سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا، چوہدری محمد عظیم

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) کشمیر رابطہ کمیٹی کے سابق صدر چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیری مطالبہ کر تے ہیں مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے لئے کشمیری قانونی ماہرین پر مشتمل کمیشن قائم کیا جائے۔ چوہدری محمد عظیم نے وزیراعظم پاکستان کی جنرل اسمبلی کی تقریر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے وفد میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو شامل کیا جاتا تاکہ وہ کشمیر ی عوام کی نمائندگی کرتے۔ وزیراعظم پاکستان کو اپنی تقریر میں بھارت جیسے دہشت گرد ملک کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھانا چاہیے تھا۔ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی سہ فریقی مذاکرات کا مطالبہ کر نا چاہیے تھا۔ چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا سیاسی حل تلاش کر نا ہو گا۔ چوہدری محمد عظیم نے بھارتی حکومت کشمیر میں نام نہاد انتخابات کرا رہی اور ساتھ ہی کشمیری عوام پر دہشت گردی کے الزامات لگا رہی ہے جو حقائق کے منافی و قابل مذمت ہے۔
یورپ سے سے مزید