• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے انٹوئن گریزمین انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر

پیرس (جنگ نیوز) فرانس کے اسٹار فٹبالر انٹوئن گریزمین نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 33 سالہ کھلاڑی نے 2018 اور 2022 کے ورلڈ کپ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے فرنچ ٹیم کے ساتھ لگاتار 84 میچ کھیلنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ۔ ہسپانوی کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ سے وابستہ گریزمین نے سوشل میڈیا پر کہا کہ گہرے جذبات کے ساتھ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ انٹوئن گریزمین نے فرانس کیلئے 137 میچوں میں حصہ لیا اور 44 گول اسکور کیے۔
اسپورٹس سے مزید