کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے سرکاری پاسپورٹ پر بیرون ملک روپوشی اختیار کرنیوالے باکسر کی آڑ میں پاکستان ا سپورٹس بورڈ کی جانب سے فیڈریشن کے عہدےداروں پر عائد پابندی کو یکسر مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس بی کے2022 کے آئین کے تحت اسے کسی فیڈریشن کو معطل کرنے کا اختیار نہیں ، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر محمد خالد محمود کی صدارت میں فیڈریشن جنرل کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی آئینی ترامیم ، مالی سال 2023-2024کی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دی گئی ، بیگم عشرت اشرف کی بطور چیئرپرسن انتخاب کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر عائشہ ممتاز کیلئےکیش انعام کا بھی اعلان کیا۔