• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیب پہلے سیاسی موقف بیان کریں، سیکورٹی دینگے، بنگلہ دیشی حکام

ڈھاکا(جنگ نیوز)بنگلادیشی حکام نے سابق کپتان شکیب الحسن کے سکیورٹی دینے کے مطالبے پر ان کی سیاسی وابستگی سے متعلق وضاحت دینے کا مطالبہ کردیا۔ اسپورٹس ایڈوائزر آصف محمد کا کہنا ہے کہ حکومت سب کو سکیورٹی دینے کی پابند ہے، البتہ شکیب سیاستدان بھی ہیں، انہوں نے عوامی لیگ کی طرف سے الیکشن میں حصہ لیا، انہیں اپنے سیاسی مؤقف کی وضاحت دینے کی ضرورت ہے ۔ ہم اتنی ہی سکیورٹی دیں گے جتنی دوسرے کرکٹرز کو ملتی ہے۔
اسپورٹس سے مزید