• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز کپ ٹیموں کے مینٹورز کی خدمات کرکٹ اکیڈمیوں کے سپرد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز کپ کے قومی مینٹورز کو نئی ذمے داریاں دیتے ہوئے ان کی خدمات مختلف اکیڈمیوں کے حوالے کردی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے مقرر کیے گئے پانچوں مینٹورز ہائی پرفارمنس سینٹرز میں پلیئرز کی رہنمائی کریں گے۔ جس کے مطابق سرفراز احمد کراچی اکیڈمی، شعیب ملک سیالکوٹ اکیڈمی جبکہ وقار یونس لاہور اکیڈمی میں خدمات انجام دیں گے۔ثقلین مشتاق کو ملتان اور مصباح الحق کو فیصل آباد کی اکیڈمی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے چیمپئنز کپ کے آغاز سے قبل ان مینٹورز کو بھاری معاوضوں پر مقرر کیا تھا، یہ مینٹورز صرف ٹورنامنٹس تک محدود نہیں بلکہ پورا سال پی سی بی کے ساتھ مختلف کرکٹنگ سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔

اسپورٹس سے مزید