• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی عدالت کا طلبہ تحریک کے شہداء کو قومی ہیرو قرار دینے کا حکم

اسلام آباد( نامہ نگارخصوصی)بنگلہ دیش ہائی کورٹ نے کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ تحریک کے شہدا کو قومی ہیرو قرار دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ متاثرین کے خاندانوں کو آزادی پسندوں کے خاندانوں کی طرح مالی مراعات ملنی چاہئیں،میں کہا ہے کہ جولائی اگست کے دوران کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ تحریک کے شہدا کو قومی ہیرو قرار دیا جائے۔عدالت نے یہ کہا کہ متاثرین کے خاندانوں کو آزادی پسندوں کے خاندانوں کی طرح مالی مراعات ملنی چاہئیں۔ جسٹس کامر الحسین ملاح اور جسٹس قاضی زینت حق پر مشتمل ہائی کورٹ بنچ نے منگل کو درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد یہ فیصلہ جاری کیا۔کابینہ سیکرٹری اور وزارت برائے آزادی جنگ کے سیکرٹری سمیت دیگر کو حکم پر جواب دینے کو کہا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید