ریاض (شاہدنعیم) سعودی کابینہ کی جانب حج وعمرہ خدمات کےلیے عارضی ورک ویزوں کے ضوابط کی منظوری دے دی گئی، سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے حج وعمرہ خدمات کے لیے عارضی ورک ویزے سے متعلق ضوابط میں اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس منظوری سے نجی سیکٹر کو فائدہ اور سروسز کا معیار بھی بہتر ہوگا۔سعودی کابینہ کی جانب سے حج وعمرہ سیکٹر کے لیے بیرون ملک سے عارضی کارکنوں کی درآمد کے لیے ویزوں کے اجرا کے لائحہ عمل کی منظوری دی جس کا مقصد حج وعمرہ شعبے میں خدمات کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔