تہران(اے ایف پی) ایران کے شورش زدہ جنوب مشرق علاقے میں منگل کو مختلف حملوں میں 6افراد ہلاک ہوگئے۔ان حملوں کی کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، حملوں کا الزام کالعدم جیش العدل پرلگایا جاتا ہے جو 2012میں قائم ہوئی تھی۔ سیستان بلوچستان میں پہلے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں تین فوجیوں سمیت 4افراد ہلاک ہوئے، سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ارنا‘‘ بنت ک کے بعد اسی صوبے کے علاقے قبضے خش میں دو پولیس افسران کو ایک کار میں گولی مار کرہلاک کردیا گیا ۔