• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو نہ روکا تو غزہ اور لبنان کے بعد اگلا نمبر ہمارا ہوگا، صدر ایردوان

انقرہ (اے ایف پی) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو نہ روکا تو غزہ اور لبنان کے بعد اگلا نمبر ہمارا ہوگا، انہوں نے لبنان میں اسرائیلی فوج کے زمینی آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مزید وقت ضائع کئے بغیر اسرائیل کو روکیں ، غزہ میں دہشتگردی اور قتل عام کے بعد اسرائیل لبنان پہنچ گیا ہے، ترک پارلیمنٹ کے سالانہ افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواہ کوئی بھی کرے ، اسرائیل کو جلد یا بدیر روکنا ہوگا۔انہوں نے کہا جس طرح ہٹلر خود کو ناقابل تسخیر سمجھتا تھا اور اسے روک دیا گیا بالکل اسی طریقے سے نیتن یاہو کو بھی روکنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ریاستوں ، عالمی تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ مزید وقت ضائع کئے بغیر لازمی طور پر اسرائیل کو روکیں ۔

دنیا بھر سے سے مزید