ریاض (شاہدنعیم)مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نئے اماموں کی تقرری کی شاہی منظوری دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت دینی شعبے کے سربراہ اور مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے نئے اماموں کی تقرری پر شاہی منظوری کی اطلاع دی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں دو امام شیخ بدر الترکی اور شیخ ڈاکٹر الولید الشمسان کی تقرری ہوئی ہے‘۔ ’جبکہ مسجد نبوی میں بھی دو امام شیخ ڈاکٹر محمد برہجی اور شیخ ڈاکٹر عبد اللہ القرافی کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔