• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللّٰہ کا بدلہ ہے، پاسداران انقلاب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد بیان جاری کردیا اور اسے اپنا بدلہ قرار دے دیا۔  

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللّٰہ کا بدلہ ہے۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا اور 400 میزائل داغ دیے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے زیادہ تر میزائل کا ہدف تل ابیب تھا جبکہ حملے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ تہران اور اصفہان کے آسمان پر پروجیکٹائل دیکھے گئے۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ ایران آئندہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اسرائیل میں امریکی سفارتکاروں کو بم شیلٹر کے قریب رہنے کا حکم دے دیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید