پشاور(جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر ہری پورشوزب عباس نے عوامی تحفظ کے پیش نظر ضلع بھر کی حدود میں پتنگ بازی، پتنگوں اور دھاتی و کیمیائی دھاگوں کی خرید و فروخت پر 60 روز کے لیے پابندی عائد کردی ۔ یہ پابندی دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت لگائی گئی ہے تاکہ انسانی زندگیوں کو ممکنہ خطرات اور حادثات سے بچایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پتنگ بازی اور دھاتی؍کیمیائی دھاگوں کے استعمال کی وجہ سے عوامی حفاظت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، اس لیے عوامی مفاد میں اس خطرناک سرگرمی پر فوری پابندی ناگزیر ہے۔پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مقامی پولیس اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو حکم دیا گیا کہ وہ اس کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔