• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ریٹائرڈ میجر کے اغواء برائے تاوان میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی سے ریٹائرڈ میجر احمد وسیم کے اغواء برائے تاوان میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کر کے ریٹائرڈ میجر احمد وسیم کے اغواء برائے تاوان میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نور العین نے ساتھیوں کے ہمراہ 4 روز قبل احمد وسیم کو ڈیفنس سے اغواء کیا تھا۔

اغواء کاروں نے مغوی کی رہائی کے لیے 20 کروڑ روپے اور سونے کے بسکٹس مانگے تھے۔

مغوی کو حساس اداروں کی مدد سے اے وی سی سی نے ناظم آباد سے بازیاب کرایا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار اغواء کار کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید