لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں آج صبح سے تقریباً 100 راکٹ داغے گئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان سے داغے جانے والے راکٹوں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
اس حوالے سے حوثی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی مشترکہ فوجی کارروائی میں حصّہ لینے کے لیے تیار ہیں۔
حوثی ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ اور لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت رکنے تک فوجی حملےجاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق العدیسہ میں اسرائیلی فوج اور حزب اللّٰہ میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کے 4 ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر نے ہلاک اور زخمی فوجیوں کو لانےکے لیے ہنگامی آپریشن بھی کیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج صبح بیروت پر کم از کم 14 مرتبہ فضائی بم باری کی۔
فضائی بم باری بیروت کے جنوبی ٹاؤن کے علاقوں حریک، برج البراجنہ پر کی گئی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بم باری سے قبل شہریوں کو ان علاقوں سے 500 میٹر دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئی۔