• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت کی سی اے اے کو متوفی ملازم کے بیٹے کی ایک ماہ میں تقرری کی ہدایت

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف شہری کی درخواست منظور کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو متوفی ملازم کے بیٹے کی ایک ماہ میں تقرری کی ہدایت کر دی۔

ایوان صدر اسلام آباد کے اعلامیہ کے مطابق 1999ء میں والد کی وفات کے وقت شکایت کنندہ فہیم احمد کی عمر 6 سال تھی۔ 

اعلامیہ کے مطابق شہری نے 2005ء کی پالیسی کے تحت عمر پوری ہونے کے بعد تقرری کی درخواست دی۔ 

کراچی سے تعلق رکھنے والے فہیم احمد کے مطابق اس کے والد کا 1999ء میں کینسر کی وجہ سے انتقال ہوا۔ والد کی وفات کے وقت شکایت کنندہ نابالغ تھا، تقرری کی درخواست نہیں دے سکتا تھا۔ 

نوکری کی درخواست دینے پر اتھارٹی نے درخواست مسترد کر دی تھی۔ فہیم احمد نے وفاقی محتسب سے رجوع کیا، محتسب نے بےانتظامی ثابت نہ ہونے پر درخواست مسترد کر دی تھی۔ 

فہیم احمد نے فیصلے کے خلاف صدر مملکت سے اپیل کی، جس پر صدر پاکستان نے انکی درخواست منظور کر لی۔

قومی خبریں سے مزید