لندن( نیوز ڈیسک)سائنس دانوں نے ایک نیا الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ وضع کیا ہے جو پوسٹ مینوپازل خواتین میں 96فیصد تک اوویرین کینسر کی تشخیص کر سکتا ہے۔یونیورسٹی برمنگھم سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ پروفیسر سُدھا سُندر کا کہنا تھا کہ اس ٹیسٹ نے برطانیہ میں رائج موجودہ اسٹنڈرڈ آف کیئر کو واضح طور پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ٹیسٹ کا رِسک آف میلیگینسی (آر این آئی 1، جس کی تشخیص کی شرح 83 فیصد ہے)۔