• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (ناصر چشتی ،خصوصی نمائندہ) پنجاب حکومت ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 7354 کالج ٹیچرز انٹرنیز (سی ٹی آئی) بھرتی کرنے کا اشتہار جاری کر دیا۔ 7اکتوبر تک امیدوار اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے جبکہ 12اکتوبر کو متعلقہ کالج کے نوٹس بورڈز پر فہرستیں چسپاں کر دی جائینگی جن پر اعتراضات متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ میں 13تا 15اکتوبر کئے جا سکیں گے۔ 17اکتوبر کو حتمی لسٹ چسپاں‘ 18سے 22اکتوبر انٹرویوز کے بعد 24اکتوبر کو کامیاب امیدواروں کی لسٹ آویزاں ہو گی۔ بعدازاں یہ امیدوار یکم نومبر کو جوائننگ دینگے۔
اسلام آباد سے مزید