لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) نواں کوٹ سے شہزادہ پیر دربار کے قریب سے 40 سالہ محمد بلال کی لاش ملی ، باغبان پورہ کے علاقے دروغہ والا کے قریب 30 سالہ نوجوان صابر بلال کی لاش برآمدہوئی ۔ غالب مارکیٹ سے30 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی۔ مانگا منڈی کے علاقہ میں 30 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ۔ چاروں نشہ کے عادی تھے۔ مزید برآں ایدھی فاؤنڈیشن 14 نامعلوم لاشوں کی شہر کے مختلف قبرستانوں میں امانتاً تدفین کردی۔