• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے نئی جوڈیشل پالیسی متعارف

کراچی(محمد ندیم/اسٹاف رپورٹر)عدالتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سندھ بھر میں نئی جوڈیشل پالیسی متعارف کرادی گئی.

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں کو نئی یونٹس پالیسی جاری کردی گئی ،پالیسی کے تحت عدالتوں کی یونٹ پالیسی میں تبدیلی لائی گئی ہے جس سے کچھ کیسز کے یونٹس کم اور کچھ مقدمات کے یونٹس زیادہ ہوجائینگے

 یونٹس کی کمی بیشی کارکردگی سے مشروط ہوگی ، پالیسی مقدمات کے بیک لاگ کو کم کرنے میں کارآمد ثابت ہوسکتی ہے بشرطیکہ اس پر عملدرآ مد کیا جائے، اس پالیسی کے تحت ججز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جس سے کیسز کو چلانے اور نئی یونٹس پالیسی کو سمجھنے میں مدد ملے گی.

 پالیسی کا اطلاق یکم اکتوبر 2024سے سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ اور ماتحت عدالتوں پر ہوگا، مقدمات جلد نمٹانے پر ججز کو زیادہ یونٹس ملیں گے ، یونٹ پالیسی دو قسم کی پالیسی پر مشتمل ہےجو substantial (معقول،کافی) اور complimentary(اعزازی ) ہیں،جج کو مہینے میں کم ازکم 75 substantialیونٹ لازمی حاصل کرنا ہونگے،complimentaryیونٹس اضافی ہونگے جو کل 125یونٹس حاصل کرنے کے لیے ہونگےجس میں 75سبسٹینشل substantialاور 50کمپلیمنٹری یونٹس ہونگے، اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پرانے مقدمات کو تاخیر سے نمٹانے پر منفی مارکنگ کنسیپٹ (کم یونٹس کا تصور) متعارف کرایا جارہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید