اسلام آباد (خبر نگار) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست گزار نے ضمانت پر رہائی کی استدعا بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے 30 ستمبر کو توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔