لاہور( این این آئی) سابق صدر مملکت و تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لوگوں کی خرید و فرخت کا ماحول پیدا کر رہے ہیں ‘جسٹس منیر سے زیادہ نقصان موجودہ چیف جسٹس نے پہنچایا ہے ،ایران کا مشکور ہوں کہ ا نہوں نے مسلمانوں کا نام اونچا رکھا‘انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں گرفتار رہنمائوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس وقت63اے کو دیکھنے کی کیا ضرورت تھی‘چیف جسٹس ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان میں رہیں تو بات ہے‘جعلی اسمبلی اس قابل نہیں کہ ترمیم کر سکے، بھٹو کے خاندان سے ہی کہیں آئین کو آگ نہ لگ جائے‘رجیم چینج کرنے والوں کے ساتھ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئین کا نام باقی رکھیں گے۔