• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شاہنواز کا میڈیکل ریکارڈ سامنے آگیا، انہیں خیالی آوازیں سنائی دیتی تھیں

میرپورخاص (رپورٹ:سید محمد خالد) سندھڑی میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے توہین مذہب کے ملزم ڈاکٹر شاہنوازکا میڈیکل ریکارڈ سامنے آگیا۔میڈیکل ریکارڈ کے مطابق منشیات کے استعمال کے باعث وہ گزشتہ کئی سال سے خیالی آوازیں سننے کے علاوہ بے خوابی کا بھی شکار تھے۔ 

کراچی کے ایک معروف اسپتال میں انکا علاج ہو رہا تھا لیکن وہ باقاعدگی سے دوائیں استعمال نہیں کر رہے تھے۔

علاوہ ازیں، ڈاکٹر شاہنواز کا ایک بیٹا دل کی سنگین بیماری میں مبتلا ہے۔ وہ بیٹے کو علاج کیلئے بیرون ملک لے جانا چاہتے تھے لیکن مہلت نہ مل سکی 40سالہ ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت کے بعد ان کے والد ریٹائرڈ ٹیچر محمد صالح کا بیشتر وقت گھر میں اپنے 9سالہ پوتے شاہ زین کے ساتھ ہی گزرتا ہے۔ 

شاہ زین کے دل میں سوراخ ہے۔ ڈاکٹر شاہنواز کی ناگہانی ہلاکت کے بعد بیٹے کو علاج کیلئے باہر لے جانے کی تیاریاں ادھوری رہ گئیں۔

ملک بھر سے سے مزید