• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آگرہ تاج کالونی کی عمارت کے فلیٹ میں سلنڈر دھماکہ میں زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آگرہ تاج کالونی کی عمارت کے فلیٹ میں سلنڈر دھماکہ میں زخمی ہونیوالا نوجوان دوران علاج دم توڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی 10 نمبر روڈ نیشنل بینک کے قریب گزشتہ شب ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا نوجوان28سالہ قاسم ولد لیاقت علی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ واقعہ میں 7 افراد زخمی ہوئے تھے جس میں زخمی ہونے والا قاسم چل بسا جبکہ دیگر زخمیوں میں لیاقت علی ، شاہدہ زوجہ لیاقت علی، مریم ، شمائلہ، بی بی دعا،اور فائزہ زوجہ ہاشم سول اسپتال برنس وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید