• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس میں عدم حاضری پر وقاص ملک ایڈووکیٹ کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ عدالتی معاون احمر بلال صوفی کو پانچ روزمیں جواب برانچ میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ جمعرات کو چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل تین رکنی لارجر بنچ میں سماعت کے دوران وقاص ملک ایڈووکیٹ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ وقاص ملک ایڈووکیٹ کو نوٹس جاری کر رہے ہیں، یہ شوکاز نوٹس نہیں ہے صرف پیشی کا نوٹس ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ ریاست کی جانب سے کون ہے؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے کہاکہ میں ریاست کی طرف سے ہوں۔ عدالتی معاون حامد میر کا بھی جواب آگیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید