• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ سیف اللّٰہ: خاتون ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر پہاڑوں سے فائرنگ، جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) قلعہ سیف اللہ میں خاتون ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر پہاڑوں سے نامعلوم افراد کی فائرنگ لیویز جوانوں کی بروقت جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے تمام عملہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا جبکہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا لیویز ذرائع کے مطابق خاتون ڈپٹی کمشنر شیرانی ثناء ماہ جبین کا قافلہ گزشتہ روز کوئٹہ سے ژوب جا رہا تھا قافلہ کو قلعہ سیف اللہ سے 50کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ تنگ حیدرزئی کےپہاڑی علاقے میں پہنچا تو پہاڑ پر موجود مسلح افراد نے شدید فائرنگ شروع کر دی تاہم قافلے میں شامل لیویز اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی جس پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

ملک بھر سے سے مزید