• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس پی شکارپور نے شکارپور جیل کو اصلاحی مرکز میں تبدیل کردیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )وزارت جیل خانہ جات سندھ حاجی علی حسن زرداری کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس پی شکارپور نے شکارپور جیل کو اصلاحی مرکز میں تبدیل کردیا اس ضمن میں جیل میں ایک تعلیمی مرکز قائم کرکے کمپیوٹر لیب قائم کی گئی ہے جہاں قیدیوں کو ڈیجیٹل تعلیم دی جا رہی ہے حکام کے مطابق ایس پی شکارپور جیل انجینئر عںدالقدیر پلیجو نے جیسے ہی اپنے عہدہ سنبھالا ہے جس کے بعد شکارپور جیل میں کافی بہتری لائی گئی ہے حکام نے بتایا کہ جہل میں اصلاحی مرکز بنانے کا بنیادی مقصد قیدیوں کو اعلیٰ اور جدید تعلیم فراہم کرنا ہے علاؤہ ازیں وزارت جیل خانہ جات سندھ کی ہدایت پر ایس پی شکارپور نے شکارپور جیل کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے اور چیک پوسٹوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال پر قابو پایا جاسکے ۔
ملک بھر سے سے مزید