• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی، ڈاکٹر جاوید شیخ نئے چیئرمین کی تقرری تک منتظم مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی ڈی جی) آپریشن ای او بی آئی ڈاکٹر جاوید احمد شیخ نئے چیئرمین کی تقرری تک ادارے کے روزمرہ انتظامی امور انجام دیں گے۔وزارت بیرون ملک پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کے مکتوب کے مطابق سابق چیئرمین ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ کی 18ستمبر2024ء کو ریٹائرمنٹ کے بعد وفاقی سیکریٹری ڈاکٹر ارشد محمود نے ای او بی آئی کے نئے چیئرمین کی تقرری تک ادارے کے مذکورہ سینئر افسر کو ادارے کے روز مرہ انتظامی اور مالی امور انجام دینے کے لئے منتظم کا اختیار دیا ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید