• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست یا قانون میں کوئی غلطی کرتا ہے تو اسکی قیمت ہوتی ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئےتجزیہ کار محمل سرفراز نے کہا کہ اگر کوئی سیاست یا قانون میں غلطی کرتا ہے تو اس کی ایک قیمت ہوتی ہے،سینئر تجزیہ کار اور صحافی مظہر عباس نے کہاکہ پاکستان میں آج تک آزاد عدلیہ نہیں رہی مجھے کوئی ایک چیف جسٹس بتادیں جس نے آزادانہ فیصلے کئے ہوں، یہاں ہر چیز کے پیچھے سیاسی مقاصد موجود ہیں جو پہلے بھی تھے اور آج بھی موجود ہیں

 سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ کہا یہ جارہا ہے کہ پچھلا فیصلہ کسی کی سہولت کاری تھی اور کس کے کہنے پر ہوا تھا، ماہر قانون صلاح الدین احمد نے کہا کہ میری نظر میں جو اوریجنل فیصلہ تھا وہ غلط تھا،اس مقدمے میں جو جلد بازی دکھائی گئی اس پرکئی قسم کے اعتراضات ہوسکتے ہیں۔ 

ماہر قانون صلاح الدین احمد نے کہا کہ جب فیصلہ آیا تھا اُس وقت تو اس پر تنقید کافی زیادہ ہوئی تھی اور میری نظرمیں جو اوریجنل فیصلہ تھا وہ غلط تھا،اس مقدمے میں جو جلد بازی دکھائی گئی اس پرکئی قسم کے اعتراضات ہوسکتے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید