کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ستمبر 2024کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 18فیصد کمی ، ایکسپورٹ میں 71.52فیصد اضافہ ،سیمنٹ کی مجموعی فروخت ستمبر 2024کے دوران 5.63فیصدکم رہی۔ ستمبر 2024میں مجموعی فروخت 3.540 ملین ٹن رہی جو ستمبر 2023کے دوران 3.751ملین ٹن رہی تھی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ستمبر 2024میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.650ملین ٹن رہی جو ستمبر 2023کی فروخت 3.233ملین ٹن سے 18.02فیصد کی سطح پر آگئی ۔