اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایف بی آر کے ان لینڈر یونیوسروس کےگریڈ20اور 21کے چار افسران کے تبادلے کر کے نئی تقرریاں کر دی ہیں ، گریڈ21کے افسران میں کرامت اللہ خان کو ممبر ڈیجیٹل اقدامات سے تبادلہ کر کے ممبر آڈٹ، سی آر ایم تعینات کر دیاگیا ہے، امتیازعلی سولنگی کو ممبر آڈٹ سے تبادلہ کر کے ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ تعینات کر دیاگیا ، گریڈ 20کے افسران میں مس عائشہ فاروق کو ڈی جی ( او پی ایس ) آئی ٹی و ڈی ٹی اور مس مفیضہ اقبال کو ڈی جی ڈائر یکٹر یٹ آف ودہولڈنگ ٹیکس ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز تعینات کردیاگیا ہے ۔