• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی اجلاس، دفاعی منصوبوں کیلئے 45 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور

اسلام آباد(تنویر ہاشمی، کامرس رپورٹر ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیفنس ڈویژن کے منظورشدہ منصوبوں کیلئے 45ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی تاکہ جاری مالی سال کے دوران دفاعی خدمات کے مختلف منظور شدہ منصوبے مکمل کیے جا سکیں۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس جمعرات کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ہوا، ای سی سی اجلاس میں فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد اسلام آباد میں اینٹی ریبیز ویکسین (اے آر وی)کی قلت کے حوالے سے وزارت قومی صحت خدمات کی سمری پر غور کیا گیا۔ ای سی سی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی تیار کردہ اے آر وی کی زیادہ سے زیادہ قیمت کو 891.65 روپے سے بڑھا کر 1980 روپے فی 0.5ملی لیٹر وائل/ڈوز کرنے کی منظوری دیدی تاکہ درآمد شدہ مواد کی قیمت پوری کی جا سکے اور سرکاری ہسپتالوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید