کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے کارساز حادثے کے مقدمے کی سماعت وکیل صفائی کی استدعا پر ملتوی کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت کے روبرو کارساز حادثے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ عدالت میں پیش نہیں ہوئی۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ ملزمہ کی طبیعت خراب ہے ، ایک دن کی حاضری سے استثنی دیا جائے۔عدالت نے ملزمہ کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے آئندہ سماعت تک مرکزی مقدمے کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔عدالت نے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ سندھ ہائیکورٹ نے ملزمہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا پابند کیا تھا۔