کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء ورکن قومی اسمبلی سید مصطفیٰ کمال نے ناردرن بائی پاس کو ڈبل ٹریک کرنے اور مکمل کارآمد بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پورٹ پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے برآمدات اور درآمدات سے پورے ملک کو جوڑنے کیلئے مناسب سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہونا چاہئے، سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ رات میں مال بردار گاڑیوں کی کثیر تعداد جنہیں شہر کے باہر سے گزرنا چاہئے وہ شہر کے اندر داخل ہوجاتی ہیں بھاری گاڑیوں کا اندرون شہر کی سڑکوں سے گزرنا شہریوں کیلئے ذہنی اذیت کا باعث بن چکا ہے ۔