کراچی ( اسٹاف رپورٹر )موبائل چوری کے الزام میں بدترین تشدد کا نشانہ بننے والا مبینہ چور دوران علاج چل بسا ۔مقتول پر تشدد کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول زبیر کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے ہیں جبکہ علی رضا لڑکا اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس پر تشدد کرتا رہا۔مقتول زبیر کی لاش کو سول اسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعہ 22 ستمبر کو مارٹن کوارٹر میں پیش آیا تھا۔پولیس کے مطابق علی رضا نامی لڑکے کا کی پیڈ والا موبائل چوری ہوگیا تھا۔علی رضا نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زبیر کو زبردستی پکڑا۔چاروں ملزمان مقتول کو مارٹن کوارٹر کے گھر میں لے گئے اور اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ملزمان تشدد کرتے اور ویڈیو بناتے رہے۔