لاہور(نمائندہ جنگ)صوبہ بھر میں ادویات کی قلت، انکی قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے ہنگامی اجلاس ہوا ،جس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو لائف سیونگ ڈرگز، ضروری ادویات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ پر سخت تشویش ہے۔ادویات کے پرانا سٹاک کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے اسے ہر صورت روکا جائے گا۔عوام کو معیاری، سستی ادویات تک رسائی انکا بنیادی حق ہے، یہ سلب نہیں کرنے دیں گے، فارما انڈسٹری کو مضبوط بنایا جائے گا، شفاف نظام بنانے کیلئےہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔