• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانی ملک قوم ک اسرمایہ ہیں، محمد افضال بھٹی

لندن ( نمائندہ جنگ ) پنجاب اورسیز کمیشن کے سابق کمشنر و اورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے ممبر آف بورڈ محمد افضال بھٹی نے کہا کہ ہم سب کو سب سے پہلے ملک وقوم کے فاٹدہ کے لیے سوچنا اور کام کرنا چاہیے کیونکہ انسان کی زندگی کا میعار بڑا عہدہ اور دولت نہیں انسانیت کی خدمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ تاریخ میں صرف انسانیت کی خدمت کرنیوالوں کے نام زندہ رہتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے جس کو دولت دی وہ انسانیت کی خدمت نہ کرے اوروہ سب سے بڑا کنجوس ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف اپنی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے، اگر ہم اپنی سمت درست کرلیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ افضال بھٹی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک قوم کاسرمایہ ہیں ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں ۔ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آتا ہے تو اوورسیز پاکستانی ملک وقوم کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن بورڈ کے چیئرمین سید قمر رضا اور کامران خان اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح ق بہبود کے لیے جدوجد میں مصروف ہیں تاکہ اوورسیز کو پاکستان کے قریب لایا جائے اور اپنے ملک کی خدمت کی جائے ملک میں سرمایہ کاری کی جائے تاکہ بے روزگاری کا خاتمہ ہو۔ موجودہ حکومت عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کا تہیہ کئے ہوئےہے ملک میں معاشی انقلاب آنے والا ہے جس سے ترقی کے دروازے کھل جائیں گے۔ افضال بھٹی نے کہا کہ اوورسیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین سد قمر رضا اور کامران خان اوورسیزکیلئے جلد آگاہی پروگرام کا آغاز کریں گے تاکہ بیرون ممالک میں مقیم افراد کو علم ہو سکے کہ اورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن اپنوں کے لیے کیا کر سکتی ہے اور اس ادارے کی کیا کیا ذمہ داریاں ہیں۔
یورپ سے سے مزید