میکسیکو سٹی (نیوز ڈیسک) میکسیکو کی نئی صدر کلودیا شین باوم نے حلف لے کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کرکام آغاز کر دیا ہے۔ کلودیا شین باوم نے کانگریس میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ملک کی پہلی خاتون ریاستی صدر بننے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ عہدہ میکسیکو میں اپنا راستہ بنانے کی کوشش کرنے والی تمام خواتین کی نمائندگی کرتا ہے۔ شین باوم نے اپنے خطاب میں سرمایہ کاری کی حمایت، خوراک اور ایندھن کی قیمتوں کے کنٹرول جیسے کئی وعدے کیے۔انہوں نے امریکا اور کینیڈا کے ساتھ ہونے والی آزاد تجارت کے معاہدے کی حمایت کی۔