• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ تین کپ کافی پینا دل کی صحت کے لئے مفید

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) برطانیہ میں کافی پینے کے شوقین افراد کیلئے سائنسدانوں نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ دن میں تین کپ کافی پینے والے افرا نہ صرف جسمانی توانائی حاصل کرتے ہیں بلکہ یہ دل کو صحت مندرکھنے کیلئے مفید ہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ بہت زیادہ کیفین پینے سے آپ کی نیند خراب ہوسکتی ہے لیکن اعتدال پسند مقدار میں یہ آپ کے کارڈیو میٹابولک امراض جیسے ٹائپ 2ذیابیطس، کورونری ،دل کی بیماری اور فالج کے خطرے کو کم کرتی ہے، محققین نے انکشاف کیا کہ روزانہ تقریباً 200سے 300ملی گرام کیفین پینا جو تین کپ کافی کے برابر ہے، نئے شروع ہونے والے کارڈیو میٹابولک ملٹی موربیڈیٹی (سی ایم) یا کم از کم دو کارڈیو میٹابولک امراض کے کم خطرے سے وابستہ ہے۔
یورپ سے سے مزید