• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈس ہیلتھ ورک یوکے کی اسکاٹ لینڈ میں تقاریب

گلاسگو(طاہرانعام شیخ)انڈس ہیلتھ ورک یوکے کی طرف سے اسکاٹ لینڈ میں گلاسگو، ایڈنبرا اور انورنس میں پروقار تقریبات منعقد کی گئیں۔ گلاسگو کی تقریب تو صرف تعارفی تھی، جبکہ ایڈنبرا اور انورنس میں چند ہی منٹوں میں ڈیڑھ لاکھ پونڈ سے زیادہ کی رقم جمع ہوگئی۔ اسکاٹ لینڈ میں قونصل جنرل آف پاکستان رانا ثمر جاوید نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور انڈس اسپتال کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انڈس اسپتال کے بانی اور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبدالباری، ابراہیم جمالی، سید وصی شاہ نے بتایا کہ 2007میں کراچی میں صرف ایک اسپتال سے شروع کیا گیا۔ انڈس ہیلتھ ورک کا نیٹ ورک اب پاکستان کے52اضلاع تک پھیل چکا ہے۔ اس کےزیراہتمامدس اسپتال، 36پرائمری کیر یونٹس، 4بلڈ سینٹرز اور تین جسمانی بحالی کے سینٹرز کام کررہے ہیں، جہاں سالانہ60لاکھ سے زیادہ افراد کا بلاتمیز مفت علاج ہورہا ہے۔ ادارے کا بجٹ180ملین ڈالر سالانہ سے تجاوز کرچکا ہے، اس کی بہترین ساکھ اور کارکردگی کے باعث نہ صرف وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلکہ بین الاقوامی امدادی ایجنسیاں بھی بھرپور تعاون کررہی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کی ممتاز کاروباری شخصیت مرزا امین نے گوجر خان میں ایک چالو اسپتال کو انڈس ہیلتھ ورک کے حوالے کرنے کی پیش ک ش کی، جبکہ ملک غلام ربانی نے گلاسگو سے فنڈ ریزنگ کے لیے اپنے ہر مکن تعاون کا یقین دلایا۔
یورپ سے سے مزید